Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران: گیس پائپ لائن دھماکے سے 5افراد جاں بحق

شائع 14 مارچ 2019 02:30pm

iran

تہران: جنوب مغربی ایران میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے سبب پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکا خلیج فارس کے قریب احوز شہر اور ماہ شہر شہر کے درمیان ہوا۔ فی الحال دھماکے کے سبب کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق احوز کے فائر چیف علی تراب پور کاکہنا تھا حادثے میں ایک بس، ٹرک اور کار بھی جل کر خاکستر ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد دو تھی جو بڑھ کر پانچ تک پہنچ گئی۔

تراب پور کا کہنا تھا کہ انہیں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایران کو ایسے حادثات کے شدید خطرات لاحق ہیں کیوں کہ اس کا انفرااسٹرکچر بوسیدہ ہوتا جارہا ہے جِس کی وہ مغرب کی پابندیوں کے باعث عرصے سے مرمت نہیں کراپارہا ہے۔

MSN بشکریہ