بھارتی کرکٹر محمد شامی کیخلاف پولیس کا ایکشن
کولکتہ: پولیس نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں چارج شیٹ پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر کو یہ چارج شیٹ علی پور پولیس کورٹ میں پیش کی گئی، شامی پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر دھمکانے اور ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے گزشتہ برس گھریلو جھگڑے پر پولیس کو درخواست دی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
حسین جہاں نے نہ صرف اپنے شوہر پر ہراسگی بلکہ اُن کے دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات کا بھی الزام لگایا تھا۔
گزشتہ برس جب یہ معاملہ طول پکڑ گیا تھا تو حسین جہاں نے مبینہ طور پر محمد شامی اور دیگر خواتین کے درمیان ہونے والی نامناسب گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے تھے۔
واضح رہے محمد شامی اور حسین جہاں 6 جون 2014 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.