Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے پروزیراعظم برہم

شائع 14 مارچ 2019 08:57am

imrankhanimage

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا اورارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں، اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جاسکتا، عوام کوبنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے، ملک میں خوشحالی ہو تو اس طرح کے فیصلوں کا جواز بھی بنتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔