Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگور فلیورآئس کریم آخر کیوں دستیاب نہیں ہوتی؟

شائع 13 مارچ 2019 04:09am

Untitled-1

کراچی: ویسے تو آئس کریم کے کئی فلیورز ہوتے ہیں، جن میں مرچی فلیور بھی شامل ہیں۔ لیکن آپ کسی بھی آؤٹ لیٹ یا آئس کریم پارلر کا مینیو دیکھیں تو اس میں ایک فلیور آپ کو کبھی نظر نہیں آئے گا۔

وہ فلیور ہے انگور، اس فلیور کا ذکر نہ سننے کو ملتا ہے اور نہ یہ کھانے کو ملتی ہے۔ آپ نے کبھی سوچا اس کی وجہ کیا ہے؟

انگور میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لئے ان کا استعمال ترو تازہ رہنے کیلئے کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انگور کی آئس کریم دستیاب نہیں۔

انگوروں کو جمانے کی صورت میں آئس کریم کی بجائے برف بن جاتی ہے۔اس کے اوپر سے چھلکا نہ اتارنے کی صورت میں یہ منہ میں آئے گا اور چھلکا اتار دینے سے اس کا ذائقہ ختم ہوجائے گا۔

انگور کی آئس کریم کی دستیابی گلی محلے میں موجود دکانوں پر چھوٹے پیمانے پر بننے والی آئسکریم میں تو ہو سکتی ہے، لیکن صنعتی پیمانے پر اس کی تیاری کو مشکل قرار دیا جاتا ہے۔

لیکن یہیں سوال اٹھتا ہے کہ چیریز میں بھی پانی کی مقدار 81 فی صد ہوتی ہے پھر اس کی آئس کریم کیسے دستیاب ہے۔

اس کا جواب آئس کریم بنانے والی مشہور کمپنیوں کی طرف سے یہ ہے کہ لوگ چیریز کا ذائقہ زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اس لیے اس کی آئس کریم بنانے کی کوشش کرنا معنی رکھتا ہے۔

زیادہ تر لوگ آئس کریم اور انگور دونوں کو بے جوڑ سمجھتے ہیں۔ آئس کریم بنانے کی مشہور فیکٹری بین اینڈ جیری نے انگور کی آئس کریم بنانے کی کوشش کی تھی۔

کمپنی کے فلیور لیب میں ذائقہ چکھنے والے مہمانوں کو اس کا ذائقہ کچھ خاص متا ثر نہیں کر سکا اس لیے برانڈ نے دوبارہ ایسی کی کوشش ہی نہیں کی۔