ہار ہار کر تھک گیا ہوں، اونر لاہور قلندرز رانا فواد
لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ تین سیزنز کی طرح چوتھے سیزن میں بھی آخری رہی، ٹیم کی اس مایوس کن کارکردگی پر لاہور قلندرز کے اونر رانا فواد نے یہ اعتراف کرلیا کہ ہار ہار کر تھک چکا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے لگاتار چاروں برس سب سے آخری نمبر پر رہنے پر اسے ناقابل یقین قرار دے دیا۔
اپنی ٹیم کی اس انتہائی مایوس کن کارکردگی پر افسردہ نظر آنے والے لاہور قلندرز کے فرینچائیز اونر رانا فواد نے لاہوریوں سے معافی بھی مانگ لی۔
ان کا مزید کیا کہنا ہے؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.