Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان پر حملے کا منصوبہ ناکام: اسرائیل پر خوف طاری؟

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2019 06:37am
امریکی ساختی ائیر ڈیفنس سسٹم تھاڈ امریکی ساختی ائیر ڈیفنس سسٹم تھاڈ

تل ابیب: لگتا ہے کہ بھارت کی ملی بھگت سے پاکستان پر حملے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد اسرائیل پر خوف طاری ہوچکا ہے۔

ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل میں امریکا اور دنیا کے سب سے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے جدید ترین میزائل شکن سسٹم تھاڈ کو اسرائیل میں نصب کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ اقدام کا مقصد اس نوعیت کے ہتھیاروں کو دنیا بھر میں جلد تعینات کرنے کے حوالے سے امریکی فوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی وضاحت سے انکار کردیا، جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کیلئے درکار ہوا۔

یہ نظام امریکی عسکری کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔ اب اچانک اسرائیل میں اس دفاعی سسٹم کی تنصیب پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صرف ایک روز قبل انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل بھارت کے ساتھ ملک کر پاکستان پر فضائی اور میزائل حملہ کرنے والا تھا۔ تاہم پاکستان کی بروقت سفارت کاری سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔

اب کہیں ایسا تو نہیں کہ اسرائیل نے پاکستان کے خوف سے ہنگامی بنیادوں پر امریکی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب کروائی ہے؟