Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی پائلٹ نوکری سے برخاست، کروڑوں کی پیشکش

شائع 03 مارچ 2019 06:53am

Untitled-1

نئی دہلی: بھارت پہنچنے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھینندن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، جبکہ وزارت دفاع بھارتی پائلٹ کو پینشن کی مد میں 3 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق معروف پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر مبشر لقمان کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبشر لقمان نے تہلکہ خیز ٹوئٹ کیا ہے۔

مبشر لقمان نے بتایا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آج سے ہی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بھارت کی وزارت دفاع بھارتی پائلٹ کو پینشن کی مد میں 3 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آرمی کےاسپتال منتقل کرد یا گیا، جہاں اُس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔ ابھینندن سے پاکستان میں گزارے وقت کے حوالےسے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو تاحال اپنے گھر جانے نہیں دیا گیا جبکہ ابھینندن کی اہل خانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو انٹیلی جنس بیورو لے جایا جائے گا جہاں اس کا میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ پاکستان میں ابھینندن کو کہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا یا انہیں کسی طرح کے ڈرگس دیے گئے ہوں اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیوا کنوینشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے۔

اس معائنے کے دستاویزات تیار کی جائیں گی اور بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔

ابھینندن کو جب واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔