Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور:نہری پانی روکنے پر کسان سراپا احتجاج

شائع 22 فروری 2016 04:43pm

farmerss_image

راجن پور :راجن پور میں بااثر افراد کی جانب سے نہری پانی روکنے پر کسان سراپا احتجاج بن گئے۔کہتے ہیں کہ پانی نہ ملنے کے باعث انکی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

راجن پور میں فتح پور سمیت دیگر مواضعات کے کسانوں نے نہری پانی کی بندش کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔کسانوں کا کہنا تھا کہ داجل کینال واحد نہر ہے جو راجن پور کے علاقہ پچادھ کو سیراب کرتی ہے۔مگر نہر کے قریب بااثر افراد کی جانب سے لگائے گئے پمپ کے باعث ان کی فصلوں تک پانی نہیں پہنچ رہا،جس کی وجہ سے انکی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

کسانوں کی جانب سے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ نہری پانی چوروں کیخلاف جلد از جلد آپریشن کیا جائے اور ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔