Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

کارگل جنگ میں گرفتار ہونیوالا بھارتی پائلٹ

اپ ڈیٹ 27 فروری 2019 05:44pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان نے پہلی بار کسی بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار نہیں کیا۔کارگل جنگ کے دوران بھی پاکستان کی حدود میں داخل ہونےوالے ایک بھارتی طیارے کو پاک فضائیہ نے گرایا تھا اور اُس جہاز کے پائلٹ 'ناچیکتا' کو زندہ گرفتار کرلیا تھا۔

بھارت نے جب بھی مہم جوئی کی ہمیشہ منہ کی کھائی۔مادر وطن کاتحفظ کرنےوالے بہادر سپوتوں نے ماضی میں بھی بڑی بڑی تاریخیں رقم کیں۔

انیس سو ننانوے کی کارگل جنگ میں بھارتی طیارےنےپاکستان میں داخل ہونے کی حماقت کی تھی۔

 بھارتی مگ 27 پاک فضاؤں میں آ تو گیا لیکن واپس نہ جاسکا۔اس کے پائلٹ ناچیکتا کو زندہ گرفتار کیا گیا تھا ۔

پاکستان نے بڑے پن اور وسیع القلبی  کا مظاہرہ کیا اور صرف آٹھ روز بعد اس جنگی قیدی بھارتی پائلٹ ناچیکتا کو بھارت کے حوالے کردیا۔