Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

زہریلی شراب پینے سے ایک سو ستاون ہلاک ، تین سو بیمار پڑگئے

شائع 25 فروری 2019 03:41pm

sultanimage

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو ستاون ہوگئی جبکہ تین سے زائد لوگوں کا تاحال علاج جاری ہے ۔ جمعرات کی رات کو ضلع گلگھاٹ اور جورہاٹ میں شراب پینے کے بعد اچانک کئی مزدور بیمار پڑ گئے جبکہ بارہ اسہی رات کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

واقعے کے بعد بی جے پی کی حکومت کو کانگریس کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اپوزیشن جماعت کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ واقعے کی سی بی آئی انکوائری کروائی جائے کیونکہ ریاست آسام کی تاریخ میں کبھی بھی اتنی سنگین نوعیت کا واقعہ نہیں ہوا ۔

ایکسائز وزیر نے ضلعی حکام کو فوری طور پر غیر قانونی شراب بنانے والے کارخانوں کیخلاف کریک ڈاون کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔ کارروائی کے دوران اب تک بائیس افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ادھر واقعے کے خلاف بڑے پیمارنے پر احتجاجی مارچ  کیا گیا ہے جس میں لوگوں نے حکومتی وزراء کے پتلے نذر آتش کیے۔

Source: Gulf News