!!نزلہ و زکام۔۔ اب بھول جائیں
سردیوں کے شروع ہوتے ہی موسم کی تبدیلیاں ہر شخص پر اثر انداز ہونا شروع ہو جاتی ہیں، ایسا میں ڈاکٹروں کے کلینک پر بے تحاشہ رش دیکھنے میں آتا ہے، کبھی کھانسی کبھی نزلہ زکام، تو کبھی بخار، ڈاکٹروں کی مہنگی دواﺅں سے یا تو آرام آ جاتا ہے تو کبھی بیماری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پر یہ سب باتیں بہت عام سی ہیں، موسم کے تبدیل ہونے سے پہلے ہی ہمیں ان چیزوں کا اندازہ باخوبی ہونا چاہئے۔ ہم گھر میں موجود چھوٹی موٹی اشیاءسے اپنا فوری علاج کر سکتے ہیں اور فوری آرام بھی حاصل کر سکتے ہیں۔نزلہ زکام سردیوں کو گویا اپنے ساتھ لے کر آتا ہے وجہ صرف ٹھنڈی ہوائیں ہوتی ہیں جو ہمارے دماغ کو چھوتی ہیںاور تمام نظام خراب ہو جاتا ہے، ان مسائل سے لڑنے کے لئے بہت آسان سی تدابیر ہیں۔جنہیں استعمال کر کے آپ بہت جلدی آرام پا سکتے ہیں۔
دودھ میں ہلدی ، تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی ملا کر پی لیں، اس سیرپ کو پی کر آپ فوری آرام حاصل کر سکتے ہیں۔
وٹامن سی ، دھوپ اور تیز پیاز کی خوشبوو نزلہ زکام کا بہترین علاج ہے، روزانہ ایک ہزار ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنے سے بھی نزلہ زکام میں افاقہ ملتا ہے۔
ایک بڑی پیاز کاٹ کر کہیں ار دگرد رکھ لیں اور روزانہ دھوپ میں کچھ دیر بیٹھیں۔
پیازکاٹ کر تلوﺅ ں پر رگڑنے سے نزلہ زکام میں فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں بخار کو باہر نکال پھینکنے کی صلاحیت ہوتی ہے
ہلدی سردی یا زکام سے محفوظ رکھتی ہے۔
مگر نزلہ زکام سے آرام آجانے کے بعد اس کا مسلسل استعمال مفید رہتا ہے
مرغی کا شوربا نزلہ و زکام اور ٹھنڈ میںمفید خیال کیا جاتا ہے۔ اس سے ناک اور گلے کی سوزش میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ جسم کے سفید خلئے سپاہی کی طرح کام کرتے ہیں جو جسم کو بیمار کرنے والے بیرونی عناصر کی روک تھام کرتے ہیں۔
نمک ملے پانی کے غرارے کرنا حلق کی سوزش کےلئے بہتر ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون صرف معلومات کے لئے ہے ، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔
Comments are closed on this story.