Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: خودکش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی جاں بحق

شائع 14 فروری 2019 07:45pm
REUTERS REUTERS

مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکے کے نتیجے میں40 سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے۔ حملہ میں بھارتی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں لہوبہانے والی بھارتی قابض فوج کو بڑے ہلاکت خیزحملے کا سامناکرنا پڑا۔

ضلع پلوامہ میں بھارت کے 40 سے زائد فوجی اہلکارخودکش حملے کا شکارہوگئے۔

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا70 گاڑیوں پرمشتمل2500 اہلکاروں کا قافلہ آونتی پورہ پہنچاتو دھماکا ہوگیا۔

چالیس سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔قافلے کی دوگاڑیاں بھی مکمل تباہ ہوگئیں ۔

دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں قابض فوج نے ایک بار پھرکرفیو نافذ کردیا۔