Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ میں جھگڑا ۔ ۔ ۔

شائع 14 فروری 2019 02:36pm

ranbirimage

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بولی وڈ کی تازہ ترین جوڑی میں شمار ہوتے ہیں ۔ دونوں اکثر ایک دوسرے ساتھ دیکھے جاتے ہیں بلکہ دونوں کی شادی کی باتیں بھی بولی وڈ میں گرم ہیں ۔

 اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان کسی بات پر بحث و تکرار جاری ہے اور دونوں کے چہرے کے تاثرات بھی اس بات کو تقویت دے رہے ہیں ۔

عالیہ بھٹ آجکل اپنی نئی فلم گلی بوائے کی تشہیر میں مصروف ہیں اور وہ گزشتہ رات رنبیر کے ساتھ واپس آرہی تھیں اس موقعے پر دونوں کے چہرے کے تاثرات بھی کچھ عجیب و غریب تھے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے رنبیر کپور کترینہ کیف اور دپیکا  کے ساتھ بھی ڈیٹنگ کرتے رہے ہیں لیکن پھر انکی ان دونوں اداکاراوں سے بھی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Source: Instagram Account


View this post on Instagram

#ranbirkapoor #aliabhatt today at the special screening of #gullyboy

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on