Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

گھروں کا صفایا کرنے والی خواتین کا چار رکنی گروہ گرفتار

شائع 14 فروری 2019 04:34am

Untitled-1

کراچی: گلشن اقبال پولیس نے گھروں کا صفایا کرنے والے خواتین گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، یہ گروہ نو خواتین پر مشتمل تھا۔

پولیس کے مطابق تمام خواتین آپس میں رشتہ دار ہیں، گرفتار خواتین کا تعلق پاک پتن سے ہے اور یہ گروہ کئی برسوں سے کراچی کے پوش علاقوں میں وارداتیں کر رہا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ چور خواتین گھروں میں کام کرنے کے بہانے نوکری حاصل کرتی تھیں، پھر گھر والوں کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ان گھروں کا صفایا کردیتی تھیں۔ پولیس نے خواتین گینگ کو شہریوں کی مدد سے پکڑ لیا ہے۔

ایس پی گلش اقبال طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ بہادر آباد، نیوٹاؤن اور دیگرعلاقوں میں وارداتیں کی گئی ہیں، پولیس نے اس گروہ سے زیورات خریدنے والے افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ دو خواتین کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔