Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرین آثار قدیمہ کو 800 سال پرانا موبائل فون مل گیا

شائع 11 فروری 2019 05:14am
- Paranormal Crucible/YouTube - Paranormal Crucible/YouTube

ماہرین آثار قدیمہ اور خلائی مخلوق پر یقوین رکھنے والوں نے ایک انوکھا دعویٰ کیا ہے۔ جس کے مطابق انہوں نے 800 سال پرانا موبائل فون دریافت کر لیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ  کے مطابق ماہرین کے اس دعویٰ کے بعد سازشی نظریات کے حامی افراد کے مابین ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

ماہرین کو آسٹریا سے مٹی کی بنی ہوئی ایسی چیز ملی ہے، جس کی شکل جدید موبائل فون سے ملتی جلتی ہے۔

نوکیا کے پرانے ماڈل کے موبائل سے ملتی جلتی اس چیز پر قدیم زبان کے حروف میں کچھ لکھا ہوا بھی ہے۔ جو بالکل موجودہ زمانے کے بٹنوں کی شکل میں ہے۔

The lack of information on the dig online, and the objects similarity to a Nokia mobile phone, have led many people to brand it an 'elaborate hoax'. But there remain some UFO hunters who are making outlandish claims that this is evidence aliens once visited Earth, or that it could prove that time travel does exist

اس زبان کے بارے میں زیادہ معلومات نہ ہونے کے باعث بہت سے لوگ اسے افواہ قرار دے رہے ہیں۔

تاہم خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے اسے خلائی مخلوق کی موجودگی کے ثبوت کے طور پر لے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ 800 سال پرانا یہ فون ثبوت ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر آئی تھی۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ اس فون سے ماضی اور مستقبل کا سفر یعنی ٹائم ٹریول بھی ثابت ہوتا ہے۔

ان افراد کا خیال ہے کہ یہ ماڈل کسی ایسے شخص نے بنایا ہوگا جسے مستقبل کے بارے میں تمام معلومات تھیں۔