الرجی کے باعث سونو نگم کا چہرہ بُری طرح سوج گیا
بھارت کے مشہور و معروف گلوکار سونو نگم کا چہرہ الرجی کے باعث بری طرح سوج گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سی فوڈ کھایا، جس کے باعث انہیں شدید الرجی ہوئی اور آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا۔
گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں سے ایک تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ الرجی کے باعث ان کا چہرہ بری طرح سوج کر شدید متاثر ہوگیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ آکسیجن ماسک منہ پر لگائے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اپنے بیڈ پر موجود ہیں۔
سونو نگم کے مطابق وہ ایک کنسرٹ میں شرکت کرنے گئے تھے جہاں انہوں نے سی فوڈ کھایا، اس سی فوڈ کی وجہ سے انہیں شدید الرجی ہوئی تاہم انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے باعث ان کی حالت سنبھل گئی۔
سونو نگم نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ الرجی کے معاملے میں کبھی بھی چانس نہیں لینا چاہیئے، اگر قریب ہی ہسپتال نہ ہوتا اور انہیں بروقت طبی امداد نہ ملتی تو الرجی کے باعث ان کی سانس کی نالی میں مزید سوجن ہوجاتی جس کے باعث دم گھٹ جاتا اور ان کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔
بروقت طبی امداد ملنے سے ان کی حالت بہتر ہوئی اور اب وہ پہلے سے خاصی بہتر حالت میں ہیں۔
Comments are closed on this story.