امریکاکا میکسیکو کی سرحد پر مزید 3ہزار750فوجی بھیجنے کا اعلان
واشنگٹن :امریکانے میکسیکو کی سرحد پر مزید 3ہزار 750فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا،مقصدمیکسکو سرحد امریکی کسٹم اوربارڈرفورسزکومددفراہم کرنا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو کی سرحد پر مزیدساڑھے3ہزارسے زائد فوجی بھیجے جائیں گے۔
پینٹاگون کے مطابق اضافی نفری بارڈر پیٹرول اہلکاروں کی مددکے ساتھ ساتھ سرحدی نگرانی اور خاردار تار لگانے کے عمل میں کے عمل میں امریکی کسٹم اوربارڈرفورسزکومددفراہم کرےگی ،نفری کو 3ماہ کیلئے تعینات کیا گیا ہے، اس اقدام سے غیرقانونی تارکین وطن کی امریکہ آمد روکنے میں مدد ملے گی۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اضافی نفری سےمیکسیکوسرحدپرامریکی فوجیوں کی تعیناتی4ہزار 350تک پہنچ گئی ہےقائم مقام سیکریٹری دفاع نے11جنوری کواہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دی ۔
فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگرس سے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر بنائی جانےوالی دیوار کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
Comments are closed on this story.