Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

موٹے افراد کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں، تحقیق

شائع 28 جنوری 2019 06:06am

Untitled-1

لندن: لوفبورو یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ اُن کی تحقیق کے مطابق زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) اور زیادہ ویسٹ ٹو ہپ  (waist-to-hip) ریشو کے حامل افراد کا دماغ  صحت مند وزن کے حامل افراد سے 12 کیوبک سینٹی میٹر چھوٹا ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں اوسطاً 55 سال کی عمر کے 9652 افراد نے حصہ لیا، لوفبورو یونیورسٹی کے ورزش بطور دوا کے پروفیسر ڈاکٹر مارک ہیمر کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دماغی ڈھانچے میں یہ تبدیلی صرف موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

تاہم انہوں نے نتیجہ نکالا کہ اس تحقیق سے وزنی افراد میں دماغی خلل اور دوسری دماغی بیماریوں کی وجوہات کی وضاحت ہو سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ تحقیق سے دماغ کے سکڑنے اور یادداشت میں کمی کو دماغی خلل کے زیادہ خطرے سے مربوط کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی تحقیق سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موٹاپے کی وجہ سے دماغ چھوٹا ہوتا ہے یا چھوٹے دماغ کی وجہ سے موٹاپے کا مرض لاحق ہوتا ہے۔