چینی شہریوں کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر انوکھا احتجاج
اسلام آباد: پاکستان آنے والے چینی شہریوں کو اپنے ساتھ ایک سے زائد موبائل فون لانا مہنگا پڑ گیا، کسٹم حکام نے 280 ڈالر ٹیکس وصول کیا تو دونوں احتجاج کرتے ہوئے زمین پر لیٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے دونوں چینی شہریوں سے ایک سے زائد موبائل فون ساتھ لانے پر 280 ڈالر ٹیکس وصول کیا ۔
دونوں چینی شہریوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں نئے قانون سے لاعلم ہیں۔ اس سے قبل جب وہ پاکستان آئے تھے تو ان سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا گیا تھا۔ کسٹم حکام نے دونوں کی ایک نہ سنی اور 280 ڈالر ٹیکس وصول کیا ۔
چینی شہری احتجاج کرتے ہوئے کسٹم کاؤنٹر کے قریب فرش پر لیٹ گئے ، پاس سے گزرتے شہری حیرانی سے ان کی طرف دیکھتے رہے کہ یہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟
مقبول ترین
Comments are closed on this story.