Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا1ہزار پولیس ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2019 10:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پولیس ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کیخلاف کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے 1ہزار پولیس ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

 جمعے کو  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے متاثرہ پولیس اہلکار عبد الواحد نیازی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پولیس میں آسامیوں کیلئے 2010میں اشتہار دیا گیا جس کے بعد تمام قواعد و ضوابط کے مطابق تعیناتیاں کردی گئیں،9 سال بعد گذشتہ پنجاب حکومت نے شوکاز نوٹس جاری کئے بغیر نوکری سے نکال دیا، عدالت نوکریوں پر بحال کرنے کا حکم صادر کرے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک ہزار پولیس ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔