Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا'مونا لیزا' دیکھنے والوں کو گھورتی ہے؟ صدیوں سے چھپا بھید افشاں

شائع 21 جنوری 2019 07:28am
-CITEC/Bielefeld University -CITEC/Bielefeld University

روم: مشہور اطالوی مصور لیونارڈو ڈا ونچی کی بنائی ہوئی مقبول ترین پینٹنگ مونا لیزا 1516 میں مکمل ہوئی تھی۔

صدیوں سے لوگوں کے اندر یہ تجسس پایا جاتا ہے کہ آخر تصویر میں دکھائی جانے والی خاتون کی پراسرار مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز چھپا ہے۔

مسکراہٹ ہی ایک راز نہیں بلکہ اس پینٹنگ میں مونا لیزا کی آنکھوں میں بھی ایک اسرار چھپا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات تسلیم کی جاتی تھی کہ مونا لیزا کی آنکھیں لوگوں کا پیچھا کرتی ہیں اور اسے مونا لیزا ایفیکٹ کا نام دیا گیا تھا۔

[video width="500" height="184" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2019/01/ezfyk0qovcbmfvcu3xjd.mp4">[/video]

لیکن اب سائنس دانوں نے اس کے پیچھے چھپی حقیقت کا کھوج لگا لیا ہے۔ جرمنی کی بائیلی فیلڈ یونیورسٹی نے مونا لیزا ایفیکٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے جاننے کی کوشش کی کیا واقعی مونا لیزا کی آنکھیں تصویر کے سامنے گزرنے والے افراد کو ٹریک کرتی ہیں؟

اس ایفیکٹ کو جانچنے کے لئے سائنس دانوں کی ٹیم نے مونا لیزا کا چہرہ ایک کمپیوٹر اسکرین میں ڈسپلے کیا اور رضاکاروں پر تجربہ کیا کہ یہ پینٹنگ انہیں گھورتی ہے یا نہیں۔

[video width="634" height="366" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2019/01/dk4zpmi9octxq2dnelxm.mp4">[/video]

اس تحقیق سے پتہ چلا کہ تصویر کو دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ مونا لیزا کی نظریں دائیں جانب گھور رہی ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے تو کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ تصویر لوگوں کی حرکت کو ٹریک کرتی ہے اور یہ دعویٰ غلط ہے اورحقیقت بھی یہی ہے کہ مونا لیزا دیکھنے والوں کو نہیں گھورتی ہے۔