Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوئٹر وائرس نے اینڈرائیڈ صارفین کے اکاؤنٹس بدل دئیے

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2019 05:11am
سائنس

Untitled-1

نیویارک: حالیہ دنوں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک وائرس آگیا تھا، جس کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کو آگاہ کر دیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹوئٹر سیٹنگ میں ردوبدل کرنے پر بگ نے صارفین کے نجی ٹوئٹس کو عوام کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وائرس نے تین نومبر 2014 سے 14 جنوری 2019 کے درمیان بننے والے اینڈرائیڈ اکاونٹس میں نمایاں تبدیلیاں کر دی ہیں۔

ٹوئٹر نے آئی او ایس اور ویب صارفین کو متاثر نہیں کیا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر  بگ سے صرف اینڈرائیڈ موبائل فون کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے ڈیٹا کمیشن کی جانب سے پہلے ہی ٹوئٹر پر تنقید ہو رہی ہے کہ وہ صارفین کو ڈیٹا کو محفوظ بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

جبکہ اس سلسلے میں ڈیٹا ٹریکنگ کے متعلق بھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔