Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

موٹاپے کا شکار ہونے والی مشہور بولی وڈ اداکار

شائع 11 جنوری 2019 05:58pm

himanshu-malik00000000

ممبئی:بولی وڈ انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جو اپنے کیر ئیر کیلئے خود کو مکمل طور پر تبدیل کرکے بہترین شخصیت کے مالک بن گئے۔

لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی پُرکشش شخصیت کو گنوادیا،یہاں ان اداکاروں کے بارے میں فہرست پیش کی جارہی ہےجو موٹاپے کا شکار ہوگئے۔

آئیے دیکھتے ہیں

چندر چور سنگھ

chandar-colaj

بولی وڈ کے معروف اداکار چندر چور سنگھ ماضی میں کامیاب فلموں میں اداکاری کرکے الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے،شاہ رخ خان کی فلم 'جوش'،'کیا کہنا 'اور 'ماچس' جیسی کامیاب فلموں میں ا داکاری کرکے انہوں نے خود کو اچھے اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا،لیکن اس وقت کے چندر چور اور آج کے چندر چور سنگھ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

فردین خان

fardin-khan-colaj

بولی وڈ کے معروف اداکار فیروز خان کے صاحبزادے فردین خان فلموں میں تو کوئی خاص کمال نہ دکھا سکے تھے،لیکن کا فی پُرکشش شخصیت کے مالک تھے،گزشتہ کچھ عرصہ پہلے ان کی وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا کیونکہ اُن تصاویر میں وہ اس فردین سے بالکل مختلف نظرآرہے تھے جنہیں لوگ پسند کرتے تھے۔

اُدے چوپڑا

1

فلم محبت سے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے اُدے چوپڑا اب پہلے کی طرح بالکل بھی نظر نہیں آتے۔ اب ان کے وزن میں بھی اچھا خاصا اضافہ ہوگیا ہے یاد رہے وہ بھارت کے لیجنڈ اداکار یش چوپڑا کے بیٹے ہیں۔

مُکل دیو

mukul-colaj

مُکل دیو نے فلم اور ٹی وی دونوں جگہ قسمت آزمائی کی ہے، ان کا سلمان خان کی مشہور فلم'جے ہو'میں نبھایا جانے والا منفی کردار لوگوں نے بیحد پسند کیا تھا ،لیکن اب ان کی شخصیت کا فی حد تک تبدیل ہوچکی ہے۔

ہیمانشو ملک

himanshu-malik00000000

کامیاب ترین فلم 'تم بن'کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ہیمانشو ملک نے اپنی شخصیت کو مکمل طور پر تبدیل کرلیا ہے،وہ ایک پُرکشش اداکار سے بڑے عمر کے انسان نظر آنے لگے ہیں۔

شاداب خان

shadab-colaj

بولی وڈ میں 'گبر'کے نام سے مشہور اداکار امجد خان کے بیٹے شاداب خان نے بھی فلموں میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا تھا ،رانی مکھرجی کے ساتھ فلم 'راجا کی آئے گی بارات' اور 'بے تابی' میں انہوں نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے  لیکن لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہے۔