ہلدی میں چھپے وہ راز جو شاید آپ نہیں جانتے
ہلدی کھانوں میںاستعمال ہونے والا بہت اہم مصالحہ ہے جوتقریباََ ہر باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے۔۔ یہ دراصل ایک پودے کی جڑ ہے جس کا پھول زرد ہوتا ہے۔
اس پودے کی جڑ کے پاس سے بہت سی شاخیں نکلتی ہیں ہرشاخ پرکیلے کے پتوں کی طرح پتے لگتے ہیں مگران سے چھوٹے ہوتے ہیں جب جڑجھودکرہلدی حاصل کی جاتی ہے۔ ہرشخص جانتاہے کہ ہلدی مسالے کاایک جزہے اور کھانوں میں شامل کرنے سے نہ صرف غذاخوش نما ہوجاتی ہے بلکہ غذاو¿ں کابادی پن بھی ختم ہوجاتاہے۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ جڑکئی امراض میں بہترین دوا ہے۔
سرچکرانا
اکثر اوقات سرچکرانے اور آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے کی شکایت لاحق ہوجاتی ہے۔ اس کیلئے ہلدی پیس کراس میں پانی ملاکرسراور پیشانی پرلیپ کرنے سے فائدہ ہوتاہے۔
منہ سے خون، بخار: منہ سے خون آنے اور بخارکی شکایت میں ہلدی فائدے مند ہے۔ اس پیس کرایک گرام کی مقدارمیں لے کر مکھن یادودھ کے ہمراہ کھایاجاتاہے اور روزانہ اس مقدارمیں ایک ایک گرام اضافہ کیاجاتاہے۔ یہاں تک کہ اس کی مقدار12گرام تک پہنچ جائے تو ان شکایات میں آرام آجاتاہے۔
کھانسی
کھانسی کی شکایت میں ہلدی کا استعمال کیاجاتاہے۔ اگرکھانسی کے ساتھ بلغم بھی آتاہوتوہلدی کو آگ میں بھون کر باریک پیس لیں اور ایک گرام کی مقدارمیں نیم گرم پانی سے کھائیں بلغم کھانسی چند دنوں میں دورہوجائے گی۔
بخاراورنزلہ
بعض اوقات بخاراور نزلے کی کیفیت کئی کئی دن چلتی رہتی ہیں شکایت کے لئے نیم گرم دودھ میں ہلدی اور کالی مرچ باریک پیس کریہ سفوف دودھ میں ملاکر پینے سے بخارختم ہوجاتاہے اور نزلے کی شکایت بھی جاتی رہتی ہے۔
پیٹ کے کیڑے
ہلدی کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں اس کے لئے ہلدی کوپانی میں جوش دے کر پلایا جاتا ہے یا پھر اس کا سفوف بناکرنیم گرم پانی سے استعمال کرایا جاتاہے اس کے استعمال سے کیڑے حاجت میں خارج ہوجاتے ہیں۔
جگرکے امراض
جگرکے امراض میں ہلدی کودہی کے ساتھ استعمال کرایاجاتاہے۔ یرقان کی شکایت میں ہلدی کاسفوف بارہ گرام کی مقدار میں لے کردہی کے ساتھ پلانے سے بہت جلدی آفاقہ ہوتاہے۔
چوٹ اور سوجن
چوٹ اندرونی ہویابیرونی دونوں صورتوں میں ہلدی فائدہ پہنچاتی ہے۔ پسی ہوئی ہلدی ایک گرام کی مقدارمیں دودھ کے ساتھ استعمال کرائی
جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہلدی اور چونابرابر وزن پیس کرچوٹ کی جگہ پرلگائیں تودرد اور سوجن کی تکلیف بہت جلد ختم ہوجاتی ہے۔
یہ تمام علاج ہلدی کی مدد سے کئے جا سکتے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ نہایت سستا اور آزمودہ علاج ہے جو کہ گھر میں موجودایک مصالحے سے با آسانی کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون صرف عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
Comments are closed on this story.