Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوارڈ جیتنے پر لیڈی گاگا کے منگیتر کی شرمناک حرکت

شائع 09 جنوری 2019 06:54am

Untitled-1

نیویارک: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے گزشتہ روز اپنی زندگی کا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا تو ان کے منگیتر کرسچین کیرینو کی حرکت نے  سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

Loss: Queen biopic Bohemian Rhapsody beat the film to the Best Motion Picture Drama win in a shock upset, while Gaga was beaten in the Best Actress category by Glenn Close

ڈیلی میل کے مطابق ایوارڈ جیتنے کے بعد لیڈی گاگا  جب دوسرے دن سو کر اٹھیں تو کیرینو نے ان کی تصویر لے کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔

اس تصویر کے ذریعے کیرینو دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ لیڈی گاگا کو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے کی اس قدر خوشی ہے کہ وہ ایوارڈ کی ٹرافی اپنے ساتھ لے کر سوئی تھیں۔

news-1546948071-4306

تصویر میں 32 سالہ لیڈی گاگا چادر اوڑھے لیٹی ہیں اور ان کے بازوں اور جسم کا اوپری حصہ نمایاں ہو رہا ہے۔ ایک مسکراہٹ کے ساتھ اس نے چہرہ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ہاتھوں آنکھوں پر رکھا ہوا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں ایوارڈ کی ٹرافی موجود ہے۔

واضح رہے کہ 76 ویں سالانہ گولڈن گلوب کی تقریب اتوار کے روز ہوئی تھی، جس میں لیڈی گاگا نے 'اے اسٹار از بورن ' کے گانے 'شیلو' پر یہ ایوارڈ جیتا تھا۔