ایوارڈ جیتنے پر لیڈی گاگا کے منگیتر کی شرمناک حرکت
نیویارک: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے گزشتہ روز اپنی زندگی کا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا تو ان کے منگیتر کرسچین کیرینو کی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔
ڈیلی میل کے مطابق ایوارڈ جیتنے کے بعد لیڈی گاگا جب دوسرے دن سو کر اٹھیں تو کیرینو نے ان کی تصویر لے کر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔
اس تصویر کے ذریعے کیرینو دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ لیڈی گاگا کو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے کی اس قدر خوشی ہے کہ وہ ایوارڈ کی ٹرافی اپنے ساتھ لے کر سوئی تھیں۔
تصویر میں 32 سالہ لیڈی گاگا چادر اوڑھے لیٹی ہیں اور ان کے بازوں اور جسم کا اوپری حصہ نمایاں ہو رہا ہے۔ ایک مسکراہٹ کے ساتھ اس نے چہرہ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ہاتھوں آنکھوں پر رکھا ہوا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں ایوارڈ کی ٹرافی موجود ہے۔
واضح رہے کہ 76 ویں سالانہ گولڈن گلوب کی تقریب اتوار کے روز ہوئی تھی، جس میں لیڈی گاگا نے 'اے اسٹار از بورن ' کے گانے 'شیلو' پر یہ ایوارڈ جیتا تھا۔
Comments are closed on this story.