Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2019 05:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے،قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

بدھ کواوول آفس سے قوم سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز کا مطالبہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ میکسیکو سرحد پر دیوار لازمی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے،غیرقانونی تارکین وطن کی آمد سے امریکا متاثر ہورہاہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جنوبی سرحد سے امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہے،غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے ہزاروں امریکیوں کو قتل کر چکے ہیں،ڈیموکریٹ نے  فنڈ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پرایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی  نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ٹرمپ کو امریکی ٹیکس گزاروں کا پیسہ دیوار کی تعمیر پر خرچ کرنےکا خبط سوار ہے،عورتیں اور بچے سیکیورٹی خطرہ نہیں، یہ انسانی چیلنج ہے۔

دوسری جانب میکسیکوکے تارکین وطن نےڈونلڈ  ٹرمپ کے مطالبات کی مخالفت کردی ۔