سعودیہ عرب پر ٹڈّی دَل کا حملہ، شہریوں کی موجیں
جدہ: سعودی عرب کے اہم ترین علاقے الافلاج کمشنری میں ٹڈی دل نے زرعی زمینوں پر حملہ کردیا۔ جس سے فصل کو تو نقصان پہنچا تاہم شہریوں کی چاندی ہوگئی۔
سینکڑوں سعودی شہریوں نے ٹڈی دل کے حملے سے پریشان ہونے کی بجانے انہیں پکڑنا شروع کر دیا اور ساتھ گھروں میں نئی ڈش بنا کر کھائی گئی۔
سعودی شہری نے اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کو ہزاروں سعودی شہریوں نے پسند کیا۔
واضح رہے ٹڈی دل کا شکار کرنے کیلئے رات کا وقت بڑا ہی مناسب ہے۔ کیونکہ سردی کے باعث ان کے پروں میں اتنی طاقت نہیں رہتی کہ وہ شکاری سے بچ سکیں۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل نے فصلوں کو کم نقصان پہنچایا ہے تاہم الافلاج کمشنری کے شہریوں کی اچھی بھلی دعوت ہوگئی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.