Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
25 Rabi ul Awal 1446  

دلچسپ خبر: پی آئی اے کا ائر ہوسٹسز کو وزن کم کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 02 جنوری 2019 06:57am

Untitled-1

اسلام آباد: قومی فضائیہ پی آئی اے نے اپنی فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مقررہ حد سے 30 پونڈ اضافی وزن والے فضائی میزبان ہر ماہ 5 پونڈ وزن کم کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اضافی وزن والے فضائی میزبان جولائی تک اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کریں، جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام کی وزن کم کرنے کی ہدایت پر فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

فضائی میزبانوں کے مطابق ایک ماہ میں وزن 25 پونڈ کم کیسے کیا جا سکتا ہے، اگر سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔