Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سردیوں کی سوغات: دو زبردست صحت بخش اور لذیذ فش سوپ

شائع 01 جنوری 2019 07:37am

Untitled-1

* اجزائے ترکیبی

پمفرٹ فش 4 فلٹ

بند گوبھی ایک کپ کش کی ہوئی

پانی چار کپ

لہسن پانچ سے چھ جوئے کٹے ہوئے

کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

سویا سوس ایک چائے کا چمچ

 چینی ایک چائے کا چمچ

 نمک حسبِ ذائقہ

 ہرا دھنیا گارنشنگ کیلئے

٭ تیار کرنے کی ترکیب

سویا ساس کے علاوہ مچھلی سمیت تمام اجزاء مکس کر کے ابال لیں۔ جب مچھلی گَل جائے تو مزید پانچ منٹ ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔ اب سویا ساس مکس کرکے چولہے سے اتار لیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سویا ساس اور سرکہ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

اس کو بنانے کی ایک مختلف ترکیب بھی ہے۔

Related image

٭ اجزائے ترکیبی

 مچھلی (اُبال کر ریشے کی ہوئی) 1 کپ

لیموں کا چھلکا 1 عدد (کدو کش کرلیں)

ساگودانہ 2 چائے کے چمچ

 پانی 4 کپ

فش ساس 1 کھانے کا چمچ

گاجر(کدو کش کی ہوئی) ½ کپ

پیاز(باریک کاٹ لیں) 1عدد

پودینہ(چاپ کیا ہوا) 1 کھانے کا چمچ9

میتھی دانہ ¼ چائے کا چمچ

لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

٭ تیار کرنے کی ترکیب

ساس پین میں پیاز، گاجر، فش ساس، پانی، لیموں کا چھلکا، میتھی دانہ، لیموں کا رس، ساگودانہ اور نمک ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر 15منٹ پکائیں۔ جب سوپ تیار ہو جائے تو چھان کر اس میں مچھلی شامل کردیں۔ آخر میں سرونگ باؤل میں نکال کر پودینے سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

Image result for fish soup