تل کے لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص بھی کروڑ پتی نکلا
کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، نابینا اور تل کے لڈو فروخت کرنے والا بھی کروڑ پتی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق فالودے والا، رکشے والا اور دھوبی کے بعد کراچی کے علاقے کورنگی کا رہائشی تل کے لڈو فروخت کرنے والا محمد لیاقت بھی کروڑ پتی نکلا، ایف بی آر نے گھر پر چھاپہ مارا تو نابینہ لیاقت کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی. جس کے بعد شہری کو چند روز میں ایف بی آر کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری لیاقت کا کہنا ہے کہ تل کے لڈو فروخت کرکے گزربسر کرتا ہوں، ایف بی آر سے جعلی اکاؤنٹ کاعلم ہوا، میرا شناختی کارڈ تین بارکھوچکا ہے، مقدمات بھی درج کرائےہیں۔
ایف بی آر کے مطابق چار جون 2013 محمد لیاقت کے نام سے کمپنی کھولی گئی، اکاؤںٹ سے ڈھائی کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی، کمپنی ایف بی آر میں بلیک لسٹ ہے، متاثرہ شہری کو چند روز بعد ایف بی آر کے دفتر میں طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی جس نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں، اس کیس میں انور مجید اور ان کا بیٹا عبدالغنی مجید زیر حراست ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔
Comments are closed on this story.