Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2018 07:27pm
علی رضا عابدی-فائل فوٹو علی رضا عابدی-فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے سر اور گردن میں گولیاں لگیں۔

علی رضا عابدی کو ان کے والد کے ہمراہ زخمی حالت میں اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

علی رضا عابدی نے کچھ عرصے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔