Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہٹ اینڈ رن : احمد شہزاد اور خاتون کے درمیان صلح

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2018 08:13am

Ahmad Shahzad

لاہور: احمد شہزاد اور خاتون شہری کے درمیان 'ہٹ اینڈ رن' کیس میں  صلح ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر کی گاڑی کو 2 روز قبل حادثہ پیش آیا تھا۔ تاہم احمد شہزاد نے گاڑی کو ٹکر مارنے پر خاتون شہری کو معاف کردیا ہے۔

خاتون شہری کے والد اور احمد شہزاد کے درمیان صلح کینٹ پولیس کی موجودگی میں ہوئی جس کے بعد احمد شہزاد نے خاتون شہری کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

 یاد رہے کہ 2 دن قبل ایک خاتون شہری نے احمد شہزاد کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔ کرکٹر احمد شہزاد نے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی خبر اپنے ٹویٹر اکاؤںٹ پر شئیر کی تھی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات جم سے واپس آتے ہوئے میرے گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

اس وقت میں پولیس اسٹیشن میں ہوں اور 'ہٹ اینڈ رن' کی ایک شکایت درج کروارہا ہوں۔