Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر خان کو یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا گیا

شائع 19 دسمبر 2018 01:55pm

amirkhanimage

چین میں ایک یونیورسٹی میں بولی وڈ اسٹار عامر خان کو داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے۔ عامر خان کی فلم ٹھگس آف ہندوستان حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم نہ صرف شائقین کی جانب سے اس پر تنقید کی گئی بلکہ نقادوں نے بھی اس کی کہانی اور کرداروں کا تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور یہ فلم بولی وڈ میں باکس آفس پر خاطر خواہ کاروبار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

تاہم اب ٹھکز آف ہندوستان چین میں ریلیز کی جارہی ہے اور عامر خان بھی فلم کی تشہیر کیلئے چین  میں موجود ہیں اور جنوبی چین کی ایک یونیورسٹی جے یو ایف ای میں اس فلم کی تشہیر سے متعلق ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جانا تھا۔ لیکن چینی یونیورسٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اس فلم کا تشہیری ایونٹ قریبی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم سے متعلق اس ایونٹ کے انعقاد کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ سے کسی قسم کی بھی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ اور اس حوالے سے معلومات یونیورسٹی کے بعض طالبعلموں کو ہی سوشل میڈیا کے ذریعے ملی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے معلومات عین وقت پر ہی ملیں۔ رپورٹس کے مطابق جب طالبعلموں کو معلوم ہوا بولی وڈ اسٹار عامر خان کا یہ تشہیری ایونٹ اب یہاں منعقد نہیں ہورہا تو اس سے طالبعلموں میں اشتعال پھیل گیا۔

تاہم طالبعلموں کی جانب سے اس ایونٹ کی پیشگی اطلاع یونیورسٹی کو نہ دینے پر اسکو ایونٹ آرگنائزر کی غلطی قرار دیا گیا۔ ادارے کی جانب سے بھی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے ایونٹ پہلے بھی یونیورسٹی میں ہوچکے ہیں لیکن پیشگی اطلاع دینے پر ان پر کسی طرح کا کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا۔

Source: Zee News