Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سونو نگم کے بیان پر بھارت میں شدید غصے کی لہر

شائع 18 دسمبر 2018 05:06pm

Related image

بالی وڈ کے نامور  گلوکار سونو نگم نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ کاش ان کی پیدائش بھارت کے بجائے پاکستان میں ہوتی تو اچھا ہوتا۔

سونو نگم بھارتی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا جادودکھایا ہے لیکن وہ اپنے متنازع بیانات کے باعث ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔


حال ہی میں سونو نگم نے ایک بار پھر ایسا بیان دے دیا ہے جس نے بھارت میں شدید غصے لی لہر چل پڑی ہے ۔

سونو نگم نے بھارت کی میوزک انڈسٹری پر طنز کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں گلوکاروں کے اچھا  برتاؤ نہیں  کیا جاتا ہے اور گلوکاروں کو گانا گانے کیلئے میوزک کمپنیوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں لیکن پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا اور ان سے کوئی بھی فیس نہیں لی جاتی۔


سونو نگم نے مزید کہا کہ 'اس لیے کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہم پاکستان سے ہوتے تو اچھا ہوتا، عاطف اسلم میرے دوست ہیں لیکن انہیں اور راحت فتح علی خان کو بھارت میں پروگرام  کرنے کیلئے معاوضہ  دینے کا نہیں کہا جاتا'۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سونو نگم نے بھارت میں اذان سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Source: timesofindia