Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2018 11:20am

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔

ہزاروں تماشائیوں اور درجنوں ٹی وی کیمروں کے سامنے دو بھارتی کھلاڑی اشانت شرما اور رویندرا جدیجا ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہوئے نظر آئے۔

دونوں کھلاڑیوں کی لڑائی کی  ویڈیو آج ریلیز کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دو دیگر کھلاڑیوں کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی نے ان دونوں کا جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی ۔

ابھی تک اشانت شرما اور رویندرا جدیجا کے درمیان بحث کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن کہا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر اشانت شرما متبادل کھلاڑی جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے مطمئن نہیں تھے۔

دونوں کھلاڑی اوور کے ختم ہونے کے وقفے میں ایک دوسرےسےلڑتے  اور انگلیاں اُٹھاتے دکھائی دیئے۔

https://twitter.com/MadMart05/status/1074858567818084352?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1074858567818084352&ref_url=https%3A%2F%2Ftimesofindia.indiatimes.com%2Fsports%2Fcricket%2Findia-in-australia%2Fwatch-ishant-sharma-and-ravindra-jadejas-on-field-spat-in-perth%2Farticleshow%2F67141886.cms