بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔
ہزاروں تماشائیوں اور درجنوں ٹی وی کیمروں کے سامنے دو بھارتی کھلاڑی اشانت شرما اور رویندرا جدیجا ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہوئے نظر آئے۔
دونوں کھلاڑیوں کی لڑائی کی ویڈیو آج ریلیز کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دو دیگر کھلاڑیوں کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی نے ان دونوں کا جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی ۔
ابھی تک اشانت شرما اور رویندرا جدیجا کے درمیان بحث کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن کہا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر اشانت شرما متبادل کھلاڑی جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے مطمئن نہیں تھے۔
دونوں کھلاڑی اوور کے ختم ہونے کے وقفے میں ایک دوسرےسےلڑتے اور انگلیاں اُٹھاتے دکھائی دیئے۔
https://twitter.com/MadMart05/status/1074858567818084352?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1074858567818084352&ref_url=https%3A%2F%2Ftimesofindia.indiatimes.com%2Fsports%2Fcricket%2Findia-in-australia%2Fwatch-ishant-sharma-and-ravindra-jadejas-on-field-spat-in-perth%2Farticleshow%2F67141886.cms
Comments are closed on this story.