Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اپیل مسترد کردی

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2018 07:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اپیل مسترد کردی۔

پیر کو  وفاقی جامعہ اردو فارمیسی کے 250 طلبہ و طالبات کا دوبارہ امتحان لینے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

وکیل فارمیسی کونسل نے بتایا کہ فارمیسی کونسل طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کیلئے تیار ہے، رجسٹریشن کے مراحل کیلئے طلبہ و طالبات کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ  وہ رولز دکھا  دیں جس کے تحت دوبارہ امتحان لیا جا سکتا ہو،جس پر  وکیل نے کہا طلبہ و طالبات کے سابقہ امتحان میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کیا یہ بے ضابطگیاں طلبہ و طالبات نے کیں، آپ طلبہ و طالبات کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں، 2010  سے اب تک 6 بیج کے طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کا مسئلہ ہے، 3 بیچ پاس آوٹ ہو چکے، 3 بیج کی پڑھائی جاری ہے۔

سپرم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے طلبا کو رجسٹر کرنے اور پاس آؤٹ طلبا کو ڈگری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلہ سنتے ہی طلبا و طالبات خوشی سے نہال ہوگئے اور ایک دوسرے کو گل ملکر مبارکباد دیں اور خوشی کا اظہار کیا ۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے درست فیصلہ دیا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ امتحان دینے کے رجسٹریشن کیلئے دوبارہ امتحان دیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فارمیسی کونسل کو دو ماہ میں طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کرنے کا حکم دیا تھا ،  فارمیسی کونسل آف پاکستان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔