Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سام سنگ موبائل کی دنیامیں تہلکہ مچانے کیلئے  تیار

شائع 15 دسمبر 2018 03:50pm
سائنس

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی آمد میں کئی ماہ باقی ہیں مگر اس سیریز کے فونز کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

مختلف ویب سائٹ کے  مطابق گلیکسی ایس 10 کو سام سنگ کی جانب سے اسپین میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس سے ایک ہفتے قبل 20 فروری کو متعارف کرایا جائے گا اور اس کے پری آرڈر بھی اسی وقت شروع ہوجائیں گے جبکہ صارفین کو 8 مارچ کو دستیاب ہوں گے۔یہ فون 3 مختلف اسکرین سائز میں سامنے آئے گا یعنی ایس 10 لائٹ 5.8 انچ اسکرین، ایس 10 کا ڈسپلے 6.1 انچ جبکہ ایس 10 پلس 6.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔

 اس رپورٹ کی سب سے اہم بات ان تینوں فونز کی قیمتوں اور اسٹوریج کی ہے۔ گلیکسی ایس 10 لائٹ میں کم از کم 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جس کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد ہوگی، ایس 10 اسٹینڈرڈ کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن ایک لاکھ 40 ہزار روپے سے زائدجبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ایک لاکھ 75 ہزار روپے سے زائدکا ہوگا۔آخر میں سب سے بڑا اور اس سیریز کی طاقتور ترین ڈیوائس ایس 10 پلس تین مختلف اسٹوریج ورژن میں دستیاب ہوگا۔128 جی بی اسٹوریج والا ورژن ایک لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد، 512 جی بی والا ورژنایک لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جبکہ ایک ٹی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائدہوگی۔

یہ سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسمارٹ فون بھی ثابت ہوگا جبکہ ریم کے لحاظ سے بھی یہ سب سے طاقتور فون ہے جس میں 12 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ویسے یہ قیمتیں برطانیہ کی ہیں تو یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان میں بھی یہی قیمتیں ہوں گی یا اس سے بھی زیادہ۔اس بات کا امکان بھی ہے کہ گلیکسی ایس 10 کے ایک ماڈل میں فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کیا جائے گا۔سام سنگ کی جانب سے پہلے سے زیادہ طاقتور پراسیسر ممکنہ طور پر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855، نیورول پراسیسنگ یونٹ اور پہلے سے بہتر کیمرے دیئے جائیں گے ۔