روپے کے استعمال پر پابندی عائد
نیپال کی حکومت نے بھارتی روپے پر پابندی لگا دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 2000 ،500 اور 200 روپے کے بھارتی نوٹوں پر نیپال کی حکومت نے پابندی لگا دی ہے جس کے بعد نیپال میں ان نوٹوں کا استعمال ممنوع ہوگا۔
منسٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن گوکُل پرساد باسکوٹا کی جانب سے عوام کو متوجہ کیا گیا ہے کے بھارتی100 روپے سے بڑے نوٹوں کا استعمال نہیں کیا جائے اور ان کا استعمال غیر قانونی ہوگا۔
اس فیصلے کہ بعد نیپال کے جو لوگ بھارت میں کام کر رہے ہیں ان کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے ساتھ بھارتی سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
اس سے پہلے نیپال میں دوسال سے بھارتی روپے کا استعمال ہو رہا ہے ۔
SOURCE : KHALEEJTIMES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.