فرانسیسی صدر نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
فرانسیسی صدر نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکتےہوئےکم سے کم اجرت میں اضافے اور ٹیکس میں رعایت کا اعلان کردیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکخون نےعوام کے آگے سرینڈرکرتےہوئےکم سے کم اجرت میں اضافےاور ٹیکس میں رعایت کا اعلان کردیا۔
سال 2019 سے کم از کم اجرت 100 یورو فی مہینہ تک بڑھا دی جائے گی۔کم آمدنی والے پنشنروں پر ٹیکس میں اضافہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔اوور ٹائم پر ٹیکس نہیں ہوگا۔سال کے اختتام پر ٹیکس فری بونس دیا جائے گا۔
فرانس بھر میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا،سیکڑوں زخمی ہوئے۔املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے امریکی صدر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاٹرمپ ملکی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی مظاہرین 'ہمیں ٹرمپ چاہیئے'کے نعرے لگا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.