Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

لوگ اس گھر سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟

شائع 10 دسمبر 2018 05:02am

Untitled-1

بھارت میں توہم پرستی کوئی انوکھی بات نہیں، مگر تین ماہ قبل اسی توہم پرستی کے نتیجے میں ایک ایسا المناک واقعہ بھی پیش آیا جس کی شاید ہی کوئی دوسری مثال مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹیہ چنداوت نامی شخص سمجھنے لگا کہ اس کا آنجہانی والد خواب میں اس کے ساتھ رابطہ کرتا ہے اور اسے ہدایات دیتا ہے۔ انہی خیالی ہدایات پر چلتے چلتے بات یہاں تک پہنچ گئی کہ سارے خاندان نے اجتماعی خود کشی کرلی۔

خودکشی کرنے والے اہل کانہ کی تصویر خودکشی کرنے والے اہل کانہ کی تصویر

چنداوت نے گھر والوں کو بتایا تھا کہ آنجہانی والد انہیں خودکشی کا پیغام دے رہا ہے، جس کے بعد وہ آئے گا اور اُن سب کو پھر سے زندہ کرے گا۔ سارے خاندان نے اس بات پر یقین کیا اور اپنے ہاتھوں سے گلے میں پھندے ڈال کر اجتماعی خودکشی کرلی۔

اس بدقسمت خاندان کا دومنزلہ گھر اب ایک بھوت بنگلے کا روپ اختیار کرگیا ہے۔ یہ گھر آسیب کا مسکن سمجھا جاتا ہے اور براری سنت نگر کے علاقے میں واقع اس عمارت کے قریب سے گزرنے کی بھی کوئی ہمت نہیں کرتا۔ شام ڈھلنے کے بعد تو لوگ اس گھر کی گلی کا رخ کرتے بھی ڈرتے ہیں۔

علاقے میں یہ بات مشہور ہے کہ بھاٹیہ خاندان کی روحیں ان کے گھر میں بھٹکتی پھرتی ہیں۔ کئی لوگوں نے تو رات کی تاریکی میں اس گھر سے آنے والی خوفناک آوازیں سننے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔

ایک اور واقعہ یہ ہوا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں نے گھر کی اندرونی طرف دیواروں کے ساتھ لوہے کے 11 پائپ کھڑے دیکھے۔ اس گھر میں 11 افرد نے اجتماعی خودکشی کی تھی اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان پائپوں کا بھی کوئی تعلق اس گھر میں پیش آنے والے خوفناک واقعے کے ساتھ ہے۔