Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مادھوری بی جی پی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گی یا نہیں ؟

شائع 08 دسمبر 2018 02:21pm

madhurimage

بولی وڈ اداکار مادھوری ڈکشت میں سیاست میں قدم رکھنے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ کہاجارہا تھا کہ دوہزار انیس میں مادھوری ڈکشت بھی بی جے پی کی ٹکٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔ تاہم اب مادھوری نے ان خبروں کو رد کردیا ہے۔

مادھوری کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بولی وڈ ادکارہ کے سیاست میں قدم رکھنے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں اور یہ جھوٹی ہیں ۔

رواں سال جون میں بی جی پی کے سربراہ امیت شاہ اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دونڈرا فڈنویز نے ایک فلاحی پروگرام کے سلسلے میں مادھوری سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے مادھوری کو مودی کی حکومت کی کارکردگی اور ان کی کامیابیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔

مہاراشٹر کے ایک سینئر لیڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ مادھوری کا نام پونا سے لوک سبھا کی سیٹ کیلئے فائنل کرلیا ہے۔  تاہم اب اس حوالے سے تردی کردی گئی ہے ۔

مادھوری کا نام بولی وڈ میں کسی بھی قسم کے تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ انہوں نے انیس سو چوراسی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کی مشہور فلموں میں رام لکھن، دل ، بیٹا، ہم آپکے ہیں کون سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں ۔

تاہم مادھوری نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کچھ وقت کیلئے کنارا کرلیا تھا۔ لیکن پھر انہوں نے ٹی وی پروگرام آجا نچلے سے شوبز میں انٹری دی تھی۔

Source: Zee News