Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں سردی کی لہر ، اسکردو میں درجہ حرارت 8درجے گر گیا

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2018 07:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسکردو:ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، بالائی علاقوں میں خون بھی جمنے لگا، اسکردو میں درجہ حرارت 8درجے گر گیا۔

ملک میں سردی کی انٹری ہوگئی،پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سوات سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں نےبرف کی سفید چادر اُڑھ لی۔

میدانی علاقوں میں بھی خشک اور سرد ہواؤں نےڈیرے ڈال لئے، اسلام آباد، لاہور اورکراچی میں رات کے وقت خنکی نےموسم کو اوسم بنادیا۔