Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

انتہائی وزنی خاتون نے اپنے دوست کو دبا کر مار دیا

شائع 04 دسمبر 2018 02:22pm

Windi-A

امریکی ریاست پنسلونیا کی ایک انتہائی موٹی خاتون ونڈی تھامس نے اپنے دوست کے سینے پر بیٹھ کر اسے قتل کر دیا تھا ۔ چوالیس سالہ ونڈی نے پہلے تو اپنے دوست کینو بٹلر کے سر پر لکڑی سے حملہ کیا اور اس کے بعد سینے پر بیٹھ کر دبا دیا جس سے کینو کی جان چلی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق قتل کے وقت ونڈی نشے میں تھی اور کوکین خریدنے کے لئے کہہ رہی تھی ۔ رپورٹ میں اس بات کا پتا چلا ہے کہ کینو کی جان سانس نہ آنے کی وجہ سے ہوئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ونڈی نے پولیس کو کال کر کہ بتایا کہ اس نے ایک شخص کا قتل کردیا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا  تھا  ۔

مزید  کارروائی  کے بعد  ونڈی کو قتل کے جرم میں مقامی جیل میں  رکھا ہوا ہے اور ان کی سزا سے متعلق فیصلہ 21 دسمبر 2018 کو  سنایا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ونڈی کو قتل کے جرم میں 18 سے 36 سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔