Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے: وزیر اعظم

شائع 03 دسمبر 2018 04:46pm
وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو وزیر اعظم پاکستان عمران خان-فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔

صحافیوں کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان نے کہا پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔آرمی تحریک انصاف کے منشور کےساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا  فیصلے میں کرتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ میرا ساتھ دیتی ہے، کوئی ایک فیصلہ ایسا نہیں، جس میں فوج کی حمایت حاصل نہ ہو۔

 وزیراعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے شکوے کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور زلفی بخاری کیس میں عدالت کے ریمارکس پر افسوس ہوا۔