Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ای سی بی 100 بال میچ ۔۔۔دلچسپ قوانین سامنے  آگئے

شائع 01 دسمبر 2018 04:58pm

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 100 بال کے کرکٹ میچ کا آغاز 2020 سے کیا جائے گا مگر اس کرکٹ فارمیٹ کے کچھ انتہائی دلچسپ  قوانین ہیں جو کہ کرکٹ شایقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ ان قوانین میں 3 کی ای سی بی کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے جو کہ مند رجہ ذیل ہیں ۔

ایک اننگ میں 100 بال کروائی جائیں گی ۔

باؤلر کو ہر 10 بال بعد جگہ تبدیل کرنی ہوگی ۔

میچ میں 15 اوور  ہونگے اور ایک اوور 10 گیند کا ہوگا ۔

باؤلر ایک وقت میں کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 10 بال کر وا سکے گا اور پوری اننگ میں 20 گیند کی لیمٹ ہوگی ۔

روایتی  ٹیسٹ ،او ڈی آئی ،ٹی 20 اور ٹی10 میچو ں میں  6 بال کے بعد بالر اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے مگر 100 بال میچ میں 10 بال بعد جگہ تبدیل کرنی ہوگی ۔انگلینڈ  کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس نئے فار میٹ کی کافی پر جوش انداز میں تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ میچ  انگلینڈ اور ویلس میں کھیلے جائیں گیں ۔

یہ نیا فار میٹ  مرد اور خواتین  دونوں ٹیموں کے لئے ایک ہی وقت میں شروع کیا جائے  گا۔