بھارتی جنگی جنون ، تین ہزار کروڑ کے میزائل سسٹم کی خریداری کی منظوری
نئی دہلی : بھارتی جنگی جنون آسمان پر پہنچ گیا ، تین ہزار کروڑ کا میزائل سسٹم اور دیگر سازوسامان کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔
بھارت تین ہزار کروڑ مالیت کے میزائل اور ٹینک کیلئے دیگر اسلحہ جات خریدے گا۔ یہ فیصلہ وزیر دفاع نرملہ سیتھارام کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
دفاعی سازوسامان کی خریداری سے متعلق بھاری کونسل ڈی اے سی نے بھارتی بحریہ کیلئے براہموس میزائل روس میں تیار کیے جائیں گے۔ مقامی تیاری کردہ براہموس میزائل کا پہلے ہی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے اور یہ ایک کامیاب سپر سونک میزائل میں شمار ہوتا ہے۔ بھارتی بحریہ میں شمولیت کے بعد یہ انکا صف اول کا ہتھیار شمار ہوگا۔
ڈی اے سی کی جانب سے اے آر وی ٹینک کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے، یہ ٹینک میدان جنگ میں خراب ہونے والے دیگر ٹینکوں کی مرمت کیلئے استعمال ہوتاہے۔
ڈی اے سی کی جانب سے ستمبر میں مجموعی طور پر نوہزار کروڑ کے دفاعی سامان کی خریداری کی منظوری دی گئی تھی۔
Source: Zee News
Comments are closed on this story.