دنیا کا پہلا کرکٹر جسے پھانسی کی سزا سنادی گئی
قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے، چاہے وہ اسٹار ہو یا کوئی معمولی انسان اگر کسی نے گناہ کیا ہے تو اسے اس کی سزا مل کر رہتی ہے۔ ایک ایسے ہی قصے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں دنیا کا وہ پہلا کرکٹر جسے پھانسی سزا دی گئی تھی۔
لیسلی جارج ہلٹن جو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی تھے۔ لیسلی نے سال 1935 سے لے کر 1939 تک چھ ٹسٹ میچ کھیلے۔ لیسلی کو ایک فاسٹ باؤلر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کھلاڑی کو 17 مئی، 1955 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ دراصل، لیسلی نے اپنی بیوی کا بے رحمی سے قتل کر دیا تھا جس کے سبب انہیں پھانسی کے تختہ پر چڑھا دیا گیا۔
لیسلی اور لارلین نے پسند کی شادی کی تھی لیکن شادی کے پانچ سال بعد دونوں کے درمیان فاصلوں نے جگہ لے لی۔ جس کے بعد کچھ ذاتی وجوہات ہوئیں اور غصہ میں لیسلی نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔
معاملہ عدالت میں پہنچا اور عدالت نے 20 اکتوبر 1954 کو لیسلی کو ان کی بیوی کے قتل کے الزام میں قصوروار قرار دیا اور پھانسی کی سزا سنادی گئی ۔
Comments are closed on this story.