عاطف اسلم نے بڑے انکشافات سے پردہ اٹھا دیا
عاطف اسلم پاکستان کے معروف گلوکار ہیں اور اپنے گانوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہیں ۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں عاطف اسلم نے اپنی زندگی کے بارے میں بڑے انکشافات کر دئیے ہیں ۔
عاطف اسلم نے ایک نجی پروگرام "اسپیک یور ہارٹ ود سمینا " میں بتایا کہ وہ بہت شرارتیں کر کے بڑے ہوئے ہیں اور کالج میں بھی اکیلے ہی رہتے تھے ان کا بچپن لاہور ماڈل ٹاؤن میں گزرا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کو بھی وہ ہی کھلونے پسند ہیں جیسے بچپن میں ان کو پسند تھے ،عاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے بچپن میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ گلوکار بنے گیں بلکہ کرکٹ سے بہت پیار تھا اور انہیں فاسٹ باؤلر بنے کا بہت شوق تھا انہوں نے کبھی میوزک سے مزا حاصل نہیں کیا تھا ۔
عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ بچپن میں جب ان کی والدہ حج کرنے گئیں تو وہ خالہ کہ ساتھ رہتے تھے اور خالہ سے کافی لگاؤ بھی ہوگیا تھا تو جب ان کی والدہ حج کر کے آئیں تو انہوں نے والدہ کو پہچانے سے انکار کر دیا تھا ۔
Comments are closed on this story.